شیموگہ،2/جنوری(ایس او نیوز) کرناٹک کے شہر شیموگہ میں (سی ایف آئی) کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت میں پرزور احتجاج کیا گیا، سڑک کے بیچ و بیچ انقلاب زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس کے بعد پولس کی جانب سے نوجوان پہ لاٹھیاں چلائی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے شہر شیموگہ میں کئی دنوں سے لگاتار شہریت قانون کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔